بادۂ ناب
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - خالص شراب، کھری شراب۔ ہر تکدر کو طبیعت سے مٹا دے ساقی بادۂ ناب کا اک جام پلا دے ساقی ( ١٩٦٨ء، قمرجلالوی، مرثیہ، ٢ )
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'بادہ' کے آخر پر ہمزہ زائد لگا کر کسرۂِ صفت لگانے کے بعد فارسی اسم صفت 'ناب' کے آنے سے 'بادۂ ناب' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر